"نصرہ فرنٹ"

عرسال کے علاقہ سے نکلنے کے لئے "نصرہ فرنٹ” سے مذاکرہ کرنے والے ثالثی کا قتل

بیروت: بولا اسطیح کل "حزب اللہ” نے شام اور لبنان کی مشرقی سرحدوں پر واقع جرود عرسال کی جنگ میں اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے "نصرہ فرنٹ” کے علاقہ کے دائرہ کو کم کر دیا ہے اور اس نصرہ فرنٹ کے سلسلہ میں لبنانی فوج نے کہا ہے کہ […]

عرسال کے علاقہ سے نکلنے کے لئے "نصرہ فرنٹ” سے مذاکرہ کرنے والے ثالثی کا قتل

بیروت: بولا اسطیح

کل "حزب اللہ” نے شام اور لبنان کی مشرقی سرحدوں پر واقع جرود عرسال کی جنگ میں اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے "نصرہ فرنٹ” کے علاقہ کے دائرہ کو کم کر دیا ہے اور اس نصرہ فرنٹ کے سلسلہ میں لبنانی فوج نے کہا ہے کہ عرسال علاقہ کے سابق نائب صدر احمد الفلیطی اور ان کے ساتھی کو مذاکرات کے مشن کے دوران ایک میزائل کے ذریعہ نشانہ بنایا ہے۔

فوج نے ایک بیان نشر کیا ہے جس میں یہ بات کہی گئی ہے کہ احمد الفلیطی کی ایک ذاتی گاڑی تھی اور ان کے ساتھ ان کے دوست فائز الفلیطی بھی تھے  لیکن جب ان کی گاڑی محلہ وادی حمید کے علاقہ میں آگے بڑھی تو دہشت گرد "نصرہ فرنٹ” نے اپنے میزائل کے ذریعہ اس کو نشانہ بنایا تھا جس کی وجہ سے احمد الفلیطی کا پیر کاٹ دیا گیا اور فائز الفلیطی بری طرح زخمی ہوئے اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تھوڑی ہی دیر میں احمد الفلیطی نے زخموں کی وجہ سے زندگی کو الوداع کہا اور یہ بات یاد رہے کہ یہ دونوں افراد عرسال سے نکلنے کے لئے دہشت گرد جماعتوں کے ساتھ گفت وشنید کرنے کے ذمہدار تھے۔

اتوار – 29 شوال 1438 ہجری – 23 جولائی 2017ء  شمارہ: (14117)