ٹرمپ: نیویارک ٹائمس کی وجہ سے بغدادی کو قتل کرنے کی کوشش ناکام
واشنگٹن: "الشرق الاوسط” کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے "نیو یارک ٹائمس” پر دوبار حملہ کرتے ہوئے یہ الزام عائد کیا ہے کہ اسی میگزین نے تنظیم "داعش” کے لیڈر ابو بکر البغدادی کو قتل کرنے کی کوشش کو ناکام کیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے […]

واشنگٹن: "الشرق الاوسط”
کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے "نیو یارک ٹائمس” پر دوبار حملہ کرتے ہوئے یہ الزام عائد کیا ہے کہ اسی میگزین نے تنظیم "داعش” کے لیڈر ابو بکر البغدادی کو قتل کرنے کی کوشش کو ناکام کیا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ناکام "نیو یارک ٹائمس” نے ایک وانٹیڈ دہشت گرد البغدادی کو قتل کرنے کے سلسلہ میں ریاسہائے متحدہ امریکہ کی کوشش کو ناکام کیا ہے اور انہوں نے اس کاروائی کو قومی امن وسلامتی کے خلاف ایک گندی پالیسی قرار دیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ امریکی صدر کولوراڈو کے اندر اسپین میں منعقدہ ایک کانفرنس میں امریکی جنرل ٹونی ٹوماس کے اس بیان کی طرف اشارہ کر رہے ہیں جس میں جنرل نے پرزور انداز میں کہا تھا کہ 2015ء میں امریکہ کی خاص فورسز "داعش” کے لیڈر سے بہت قریب تھی لیکن صحافتی بیان کی وجہ سے اس میں ناکامی ملی اور ٹوماس نے مزید کہا تھا کہ پیش قدمی تو بہت اچھی تھی لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ایک عظیم قومی میگزین میں اس معاملہ کا انکشاف ہو گیا اور یہ پیش قدمی غیرمفید اور ناکام ثابت ہوئی۔
اتوار – 29 شوال 1438 ہجری – 23 جولائی 2017ء شمارہ: (14117)