یورپ میں حملہ کرنے کے لئے "داعش” کی طرف سے 173 افراد کی ٹریننگ

برسلز: عبد اللہ مصطفی بین الاقوامی پولیس "انٹرپول” نے "داعش” میں شامل ہونے والے 173 دہشت گردوں کے ناموں کی ایک فہرست جاری کی ہے اور یہ مانا جا رہا ہے کہ انہوں نے مشرق وسطی میں ملنے والی ناکامی کا بدلہ لینے کے لئے یورپ میں حملہ کرنے کی ٹریننگ […]

یورپ میں حملہ کرنے کے لئے "داعش” کی طرف سے 173 افراد کی ٹریننگ

برسلز: عبد اللہ مصطفی

بین الاقوامی پولیس "انٹرپول” نے "داعش” میں شامل ہونے والے 173 دہشت گردوں کے ناموں کی ایک فہرست جاری کی ہے اور یہ مانا جا رہا ہے کہ انہوں نے مشرق وسطی میں ملنے والی ناکامی کا بدلہ لینے کے لئے یورپ میں حملہ کرنے کی ٹریننگ حاصل کی ہے۔

"انٹر پول” نے عراق اور شام میں امریکی انٹیلیجنس ایجنسی کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات حاصل کیا ہے جن کی وجہ سے دسیوں مشتنہ افراد کی شناخت ہوئی ہے۔ چند یورپی ملکوں کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں "داعش” کی سکشت ہو رہی ہے اور اس براعظم میں دہشت پسندوں کے ذریعہ حملہ کئے جانے کے خدشات زیادہ ہو رہے ہیں خاص طور پر یہ خدشات اس وقت زیادہ ہو گئے جب یورپ کے دہشت پسند مشرق وسطی کی کشمکش کے علاقہ سے اپنے ملک واپس آچکے ہیں۔

اتوار – 29 شوال 1438 ہجری – 23 جولائی 2017ء  شمارہ: (14117)