مکہ، نبی کریم ﷺ اور حج کے سلسلہ میں غیر مسلم شعراء کا کلام
بیروت: سوسن الابطح فارس یواکیم نے "اسلام عیسائی شعراء کے کلام میں” نامی اپنی نئی کتاب میں شام، مصر، لبنان، سوڈان ،فلسطین اور دیگر عرب ملکوں کے تیس سے زائد عرب ادباء کے نمونے کو پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ اسلام ان کی تحریروں میں موجود تھا اور انہوں […]

بیروت: سوسن الابطح
فارس یواکیم نے "اسلام عیسائی شعراء کے کلام میں” نامی اپنی نئی کتاب میں شام، مصر، لبنان، سوڈان ،فلسطین اور دیگر عرب ملکوں کے تیس سے زائد عرب ادباء کے نمونے کو پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ اسلام ان کی تحریروں میں موجود تھا اور انہوں نے اپنے قصیدوں اور مدح سرائی میں اسلام کو ایک خاص جگہ دیا ہے۔
یواکیم پہلے ہی صفحوں سے جبران خلیل جبران کے کلام کو دلیل کے طور پر پیش کرتے ہیں جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں لبنانی ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے۔ میں عثمانی نہیں ہوں اور اس پر بھی مجھے فخر ہے۔ میں عیسائی ہوں اور مجھے اس پر بھی فخر ہے لیکن میں نبی عربی محمد ﷺ سے محبت کرتا ہوں اور ان کا قدر داں بھی ہوں اور میں اسلام کی عظمت کو سلام کرتا ہوں۔
اتوار – 29 شوال 1438 ہجری – 23 جولائی 2017ء شمارہ: (14117)