"حزب اللہ” کو دور کرنے کے لئے گولان کی پہاڑیوں میں روسی ملٹری پولیس
ہم نے شامی حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں 10 فیصد سے 40 فیصد تک وسعت دی ہے : ماسکو ماسکو: طہ عبد الواحد – لندن: "الشرق الاوسط” ماسکو نے شامی حکومتی افواج اور اسرائیلی فوج کے درمیان گولان کے علاقے میں حد فاصل سرحد پر نگرانی کے لئے 13 کلومیٹر دور ملٹری […]
ہم نے شامی حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں 10 فیصد سے 40 فیصد تک وسعت دی ہے : ماسکو

ماسکو: طہ عبد الواحد – لندن: "الشرق الاوسط”
ماسکو نے شامی حکومتی افواج اور اسرائیلی فوج کے درمیان گولان کے علاقے میں حد فاصل سرحد پر نگرانی کے لئے 13 کلومیٹر دور ملٹری پولیس تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے، جو کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ، روس اور اردن کے مابین "کشیدگی کم کرنے” کے معاہدے کے ضمن میں "حزب اللہ” کو سرحد سے دور ہٹانے لے لئے ہے۔۔۔
روسی جنرل سٹاف کے آپریشنل ڈائریکٹر جنرل سرگئی روڈسکوی نے کہا ہے کہ ستمبر 2015 میں روسی فوج کی مداخلت سے قبل شام کی حکومتی فوج شام کے کل اراضی میں سے تقریبا 19 ہزار مربع کلومیٹر پرکنٹرول کئے ہوئے تھی جبکہ آج 74٫2 مربع کلومیٹر اراضی پر کنٹرول کئے ہوئے ہے”، اس کا مطلب ہے کہ شام کی کل اراضی میں سے شامی حکومت کے زیر کنٹرول رقبے میں تقریبا 10 فیصد سے 40 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔