مسجد اقصی میں جھڑپیں اور درجنوں افراد زخمی
نمازیوں کے لئے مسجد کی بندش کی روک تھام میں خادم حرمین کے رابطوں نے اہم کردارادا کیا رام الله: كفاح زبون – رياض: عبد الہادی حبتور مسجد اقصی کو دو ہفتوں تک بند کرنے کے بعد کل صرف نماز کی ادائیگی کے لئے دوبارہ کھولے جانے پر فلسطینیوں کی خوشی کا جشن، […]
نمازیوں کے لئے مسجد کی بندش کی روک تھام میں خادم حرمین کے رابطوں نے اہم کردارادا کیا

رام الله: كفاح زبون – رياض: عبد الہادی حبتور
مسجد اقصی کو دو ہفتوں تک بند کرنے کے بعد کل صرف نماز کی ادائیگی کے لئے دوبارہ کھولے جانے پر فلسطینیوں کی خوشی کا جشن، اسرائیلی اسپیشل فورسز کے ساتھ پرتشدد تصادم میں تبدیل ہو گیا، جس کے دوران سو سے زائد افراد زخمی اور اکثر کو اندر جانے سے روک دیا گیا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصی میں داخل ہونے کے لئے لگائے گئے الیکٹرانک دروازوں کو ختم کرنے کے بعد مذہبی حکام کی طرف سے کئے جانے والے اعلان پر لاکھوں کی تعداد میں فلسطینی عوام کل ظہر کی نماز کے بعد مسجد اقصی میں نعرۂ تکبیر بلند کرتے ہوئے نماز عصر کی ادائیگی کے لئے داخل ہوئے۔