امارات کا قطر پر "نصرہ فرنٹ” کو مالی امداد کرنے کا الزام
واشنگٹن: معاذ العمری واشنگٹن میں امارات کے سفیر یوسف العتیبہ نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ قطر کا بائکاٹ کرنے والے چاروں ممالک کے پاس ایسے دلائل ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ قطر شام میں "نصرہ فرنٹ” اور لیبیا وصومال میں دیگر مسلح جماعتوں کی مالی مدد کر […]

واشنگٹن: معاذ العمری
واشنگٹن میں امارات کے سفیر یوسف العتیبہ نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ قطر کا بائکاٹ کرنے والے چاروں ممالک کے پاس ایسے دلائل ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ قطر شام میں "نصرہ فرنٹ” اور لیبیا وصومال میں دیگر مسلح جماعتوں کی مالی مدد کر رہا ہے۔
العتیبہ نے پرسوں "بی بی ایس” نامی امریکی چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے پاس وہ دلائل ہیں جن سے یہ بات ثابت ہو جائے گی کہ قطر شام، لیبیا اور صومال میں مسلح جماعتوں کی مالی مدد کررہا ہے اور شام میں "نصرہ فرنٹ” کے ذریعہ القاعدہ کی مدد کررہا ہے اور اس کے علاوہ قطر نے الاخوان المسلمون، حماس اور طالبان کو پناہ دیا ہے۔
ہفتہ – 6 ذو القعدة 1438 ہجری – 29 جولائی 2017 ء شمارہ: (14123)