ایران کے بیلسٹک پروگرام پر امریکہ کی نئی پابندیاں
واشنگٹن: "الشرق الاوسط” امریکی وزارت خارجہ نے ایران کے بیلسٹک میزائل کے پروگرام کو نشانہ بنانے والی نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے اور یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب تہران نے ایک ایسے میزائل چھوڑنے کا تجربہ کیا ہے جس میں زمین کے مدار میں رکھا جانے والا سیارہ […]

واشنگٹن: "الشرق الاوسط”
امریکی وزارت خارجہ نے ایران کے بیلسٹک میزائل کے پروگرام کو نشانہ بنانے والی نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے اور یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب تہران نے ایک ایسے میزائل چھوڑنے کا تجربہ کیا ہے جس میں زمین کے مدار میں رکھا جانے والا سیارہ ہے۔ جیسا کہ فرانسیسی نیوز ایجنسی نے وزارت کی طرف سے نشر کردہ بیان کو نقل کیا ہے کہ یہ پابندیاں ایران کے بیلسٹک پروگرام سے مربوط ادارے اور تنظیمات کے لئے ہیں۔ اسی طرح وزارت نے تہران کی اشتعال انگیز کاروائیوں اور علاقہ کو درپیش خطرہ کی مذمت کی ہے۔
ہفتہ – 6 ذو القعدة 1438 ہجری – 29 جولائی 2017 ء شمارہ: (14123)