"نصرت فرنٹ” اور "حزب اللہ” کے مابین لاشوں کا تبادلہ

  بيروت: نذير رضا "حزب اللہ” لبنانی اور تنظیم "نصرت فرنٹ” کے مایبن عرسال معاہدے پر عمل درآمد کا پہلا مرحلہ جانبین کے جنگجوؤں کی لاشوں کی وصولی کے ساتھ شروع ہوگیا ہے اور یہ معاہدہ 48 گھنٹے کے اندر اندر قیدیوں کے تبادلے کے ساتھ مکمل ہوگا۔ کل "حزب اللہ&#8221

"نصرت فرنٹ” اور "حزب اللہ” کے مابین لاشوں کا تبادلہ

بيروت: نذير رضا

"حزب اللہ” لبنانی اور تنظیم "نصرت فرنٹ” کے مایبن عرسال معاہدے پر عمل درآمد کا پہلا مرحلہ جانبین کے جنگجوؤں کی لاشوں کی وصولی کے ساتھ شروع ہوگیا ہے اور یہ معاہدہ 48 گھنٹے کے اندر اندر قیدیوں کے تبادلے کے ساتھ مکمل ہوگا۔

کل "حزب اللہ” کے ماتحت "ملٹری انفارمیشن” کے مطابق باہمی تبادلے کی تنفیذ کے پہلے مرحلے کا نفاذ لبنانی جنرل سیکورٹی کی زیر نگرانی کیا جا رہا ہے۔ بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ "نصرت فرنٹ کے ہلاک شدگان افراد کی لاشیں اکٹھی کر لی گئی ہیں جو لبنانی جنرل سیکورٹی کے سپرد کی جائیں گی، جبکہ اس کے عوض نیم جنگوں میں ہلاک ہونے والے "حزب اللہ” کے 5 عناصر کی باقیات حاصل کی جائیں گی”۔ امید کی جا رہی ہے کہ شامی جنگوؤں کی لاشوں کو شام کے شمال مغرب میں واقع گورنریٹ ادلب منتقل کیا جائے گا۔

پیر – 8 ذو القعدة 1438 ہجری – 31 جولائی 2017ء  شمارہ: (14125)