تہران کی طرف سے خلیج کے ذریعہ حوثیوں کو اسلحہ کی ترسیل

لندن: "الشرق الاوسط” ایرانی اور مغربی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے یمن کے اندر اپنے ہمنواؤں تک اسلحہ منتقل کرنے کے لئے خلیج کے پانی کو ایک نئے انداز سے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ کل روئٹر ایجنسی نے اپنے بیان […]

تہران کی طرف سے خلیج کے ذریعہ حوثیوں کو اسلحہ کی ترسیل

لندن: "الشرق الاوسط”

ایرانی اور مغربی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے یمن کے اندر اپنے ہمنواؤں تک اسلحہ منتقل کرنے کے لئے خلیج کے پانی کو ایک نئے انداز سے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

کل روئٹر ایجنسی نے اپنے بیان میں ایک بڑے ایرانی ذمہ دار کے حوالہ سے نقل کیا ہے کہ پاسداران انقلاب میزائل کے پارٹس، میزائل داغنے کی بیٹریاں اور منشیات کویتی پانی کے ذریعہ یمن کی طرف منتقل کر رہا ہے اور کبھی کبھی مال منتقل کرنے کے لئے بھی اس راستہ کو اختیار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ حالیہ دنوں یعنی گزشتہ چھ مہینوں میں جو چیزیں پارسل کی گئیں ہیں ان میں میزائل کے وہ پارٹس ہیں جن کو یمن میں بنایا نہیں جا سکتا ہے۔ ایک ذمہ دار نے یہ بات بھی واضح کی ہے کہ ایرانی کشتیاں اس راستہ کے ذریعہ خلیج کے اوپری حصوں میں چھوٹی کشتیوں کو ایندھن بھی منتقل کرتی ہیں۔

بدھ– 10 ذو القعدة 1438 ہجری – 2 اگست 2017ء شمارہ: (14127)