روحانی کی طرف سے شمخانی کو وزیر داخلہ بنانے کی تجویز

لندن: عادل السالمی "الشرق الاوسط” کو اطلاع دینے والے ایرانی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ وزیر داخلہ عبد الرضا رحمانی فضلی کے اپنے منصب پر برقرار رہنے کے سلسلہ میں اختلافات نے ایرانی صدر حسن روحانی کو قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کے ساتھ گفتگو کرنے پر مجبور کر […]

لندن: عادل السالمی

"الشرق الاوسط” کو اطلاع دینے والے ایرانی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ وزیر داخلہ عبد الرضا رحمانی فضلی کے اپنے منصب پر برقرار رہنے کے سلسلہ میں اختلافات نے ایرانی صدر حسن روحانی کو قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کے ساتھ گفتگو کرنے پر مجبور کر دیا ہے اور اس کا مقصد یہ ہے کہ وہ ان کی اس حکومت میں وزارت داخلہ کی ذمہ داری قبول کریں جس کا علان آئندہ ہفتہ کے دن کیا جائے گا۔

روحانی کو اپنے اصلاح پسند ہمنواؤں کی طرف سے رحمانی فضلی کو ہٹانے کے سلسلہ میں بہت زیادہ دباؤ کا سامنا ہے کیونکہ وہ پارلیمنٹ کے صدر علی لاریجانی کے حامی ہیں اور اب انتظار ہے کہ ایرانی مرشد اعلی علی خامنئی آئندہ ہفتہ کے دن حلف برداری لینے سے پہلے کل روحانی کی دوسری مرتبہ صدر بننے کی منظوری دیں گے۔

بدھ– 10 ذو القعدة 1438 ہجری – 2 اگست 2017ء شمارہ: (14127)