اردن میں عزت لوٹی گئی لڑکی کی شادی عزت لوٹنے والے کے ساتھ کرائے جانے کا قانون منسوخ

عمان: محمد الدعمہ اردن کے حقوق انسان اور سرگرم لوگوں کے ذریعہ چند مہینوں تک منظم کردہ حملہ کے بعد اردن کی پارلیمنٹ نے کل سزا کے سلسلہ میں طے شدہ قانون کے اس دفعہ 308 کو منسوخ کر دیا ہے جس کی وجہ سے عزت لوٹنے والا لڑکی کے ساتھ […]

اردن میں عزت لوٹی گئی لڑکی کی شادی عزت لوٹنے والے کے ساتھ کرائے جانے کا قانون منسوخ

عمان: محمد الدعمہ

اردن کے حقوق انسان اور سرگرم لوگوں کے ذریعہ چند مہینوں تک منظم کردہ حملہ کے بعد اردن کی پارلیمنٹ نے کل سزا کے سلسلہ میں طے شدہ قانون کے اس دفعہ 308 کو منسوخ کر دیا ہے جس کی وجہ سے عزت لوٹنے والا لڑکی کے ساتھ شادی کرنے کی حالت میں سزا بچ جایا کرتا تھا ۔

اردن کے وزیر اعظم ہانی الملقی نے پارلیمنٹ کے سامنے کہا ہے کہ حکومت سوسائٹی اور خاندان کی حفاظت کے لئے دفعہ 308 کو منسوخ کرنے کی پابند ہے۔ اس طور پر اردن کا شمار مصر، مراکش اور تونس جیسے ممالک میں ہو گیا جن ممالک نے اپنے قانون میں ان نصوص کو حذف کر دیا ہے جو مجرم کو مظلومہ کے ساتھ شادی کرنے کی حالت میں جرم سے بری کر دیتے ہیں۔

بدھ– 10 ذو القعدة 1438 ہجری – 2 اگست 2017ء شمارہ: (14127)