ترکی میں غیر ملکیوں کے لئے تعلیم کے مواقع فراہم کرنے میں وسعت اور ان میں اہل شام سر فہرست

انقرہ: سعید عبد الرحمن ایک طرف ترکی حکومت اپنی یونیورسیٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے غیر ملکی طلبہ کو موقہ فراہم کر کے مسلسل ان کی ہمت افزائی کر رہی ہے تو دوسری طرف اپنی محنت وکاوش یا یورپ یونین اور یونیسیف تنظیم کی مدد سے شامی پناہ گزینوں کو […]

ترکی میں غیر ملکیوں کے لئے تعلیم کے مواقع فراہم کرنے میں وسعت اور ان میں اہل شام سر فہرست

انقرہ: سعید عبد الرحمن

ایک طرف ترکی حکومت اپنی یونیورسیٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے غیر ملکی طلبہ کو موقہ فراہم کر کے مسلسل ان کی ہمت افزائی کر رہی ہے تو دوسری طرف اپنی محنت وکاوش یا یورپ یونین اور یونیسیف تنظیم کی مدد سے شامی پناہ گزینوں کو ان کی تعلیم کی مدت میں مدارس سے مربوط کر رہی ہے اور یونیورسیٹیوں میں ان کے لئے تعلیم کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔

ترکی میں سنہ 2016ء کے امیگریشن رپورٹ نے یہ واضح کیا ہے کہ گزشتہ سال ہائر ایجوکیشن کے مختلف مرحلوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے ترکی آنے والے طلبہ کے لئے 61116 ویزا جاری کیا گیا ہے اور اسی طرح ترکی میں مقیم طلبہ میں سے تقریبا 795962 طلبہ نے انٹرینس ویزا حاصل کیا ہے۔

ترکی وزارت داخلہ کے تابع ایمیگریشن انتظامیہ کی ڈائریکٹوریٹ جنرل کے ذریعہ تیار کردہ رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ہے کہ ترکی میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آنے والے طلبہ کی بڑی تعداد شام، آذربائیجان اور ترکمانستان سے ہے اور یہ رپورٹ ترکی کی وزارت داخلہ، وزارت قومی تعلیم، وزارت نوجوان اور کھیل، ہائر ایجوکیشن کونسل اور بیرون ملک میں رہنے والی ترک عوام اور ان سے متعلقہ کمیونٹیوں کی انتظامیہ کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

پیر– 1 ذی القعدة 1438 ہجری – 24 جولائی 2017ء شمارہ نمبر: (14118)