کویت میں "العبدلی سیل” کو پکڑنے کے لئے سختی و ہائی الرٹ

  كويت: ميرزا الخويلدی کل کویت کے سیکورٹی ادارے نے تقریبا ایک ماہ قبل روپوش ہونے والے "العبدلی سیل” کی صورت میں مفرور مجرموں کو پکڑنے کی کوششوں کے ضمن میں سیکورٹی کو انتہائی طور پر ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ سیکورٹی میں انتہائی سختی کرتے ہوئے چیک پوسٹ […]

کویت میں "العبدلی سیل” کو پکڑنے کے لئے سختی و ہائی الرٹ

كويت: ميرزا الخويلدی

کل کویت کے سیکورٹی ادارے نے تقریبا ایک ماہ قبل روپوش ہونے والے "العبدلی سیل” کی صورت میں مفرور مجرموں کو پکڑنے کی کوششوں کے ضمن میں سیکورٹی کو انتہائی طور پر ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ سیکورٹی میں انتہائی سختی کرتے ہوئے چیک پوسٹ قائم کر دی گئیں ہیں اور شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے سیل کی باقیات کی تلاش میں راہگیروں کی شناخت اور جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

کویتی ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو بتایا کہ اس ضمن میں سیکورٹی ادارے اپنی سو فیصد بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور اگلے نوٹس تک سیکورٹی اہلکاروں کی چھٹیاں روک دی گئی ہیں۔ ذرائع نے اشارہ کیا کہ اس انتباہ کا مقصد "العبدلی سیل” کے مفرور یا دیگر متعدد مقدمات میں مطلوب افراد کو گرفتار کرنا ہے۔

جمعہ – 12 ذو القعدة 1438 ہجری – 04 اگست 2017 ء  شمارہ: (14129)