الصدر کا الحسد الشعبی کو حکومت کے ماتحت کرنے کا مطالبہ
بغداد: "الشرق الاوسط” عراق میں التیار الصدری کے لیڈر مقتدی الصدر نے کل عراقی حکومت سے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام جماعتوں سے ہتھیار لے لے اور الحسد الشعبی کو حکومت کے ماتحت اس شرط کے ساتھ کرے کہ قانون کا پاس ولحاظ رکھنے والے ان کے […]

بغداد: "الشرق الاوسط”
عراق میں التیار الصدری کے لیڈر مقتدی الصدر نے کل عراقی حکومت سے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام جماعتوں سے ہتھیار لے لے اور الحسد الشعبی کو حکومت کے ماتحت اس شرط کے ساتھ کرے کہ قانون کا پاس ولحاظ رکھنے والے ان کے اہلکار فوج میں شامل ہوں گے کیونکہ فوج ہی سرحدی علاقوں اور آزاد کردہ علاقوں کی نگرانی کرنے پر زور دیتی ہے۔
کل الصدر نے بغداد کےمرکزی علاقہ میں ہزاروں کی تعداد کو خطاب کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ وزیر اعظم حیدر العبادی دہشت گردی کو دھیرے دھیرے ختم کرنے کے لئے اصلاح کے کام کو مکمل کرنے کے پابند ہیں۔ انہوں نے الحشد الشعبی کے منضبط اہلکار کو فوج میں شامل کئے جانے پر زور دیا ہے اور چند مضبوط شرائط کے ساتھ الحشد کو قانون کے دائرہ میں کر کے حکومت کے ماتحت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہفتہ – 13 ذی القعدة 1438 ہجری – 5 اگست 2017 ء شمارہ نمبر: (14130)