36 گھنٹوں کے اندر عرسال سے ادلب کے نامعلوم انجام کی طرف منتقلی

بیروت: نذیر رضا حزب اللہ اور نصرہ فرنٹ کے درمیان میں ہونے والے معاہدہ کی وجہ سے لبنان سے ادپب کی طرف آنے الے ہزاروں شہریوں نے اپنے آپ کو دوسری مرتبہ ریف ادلب میں پناہ لینے کے لئے خیموں کے اندر پایا ہے اور حلب کے شمال میں درع فرات […]

36 گھنٹوں کے اندر عرسال سے ادلب کے نامعلوم انجام کی طرف منتقلی

بیروت: نذیر رضا

حزب اللہ اور نصرہ فرنٹ کے درمیان میں ہونے والے معاہدہ کی وجہ سے لبنان سے ادپب کی طرف آنے الے ہزاروں شہریوں نے اپنے آپ کو دوسری مرتبہ ریف ادلب میں پناہ لینے کے لئے خیموں کے اندر پایا ہے اور حلب کے شمال میں درع فرات کی ماتحتی یا ترکی کی طرف منتقل ہونے کی کوئی امید نہیں ہے۔

ایک پناہ گزیں شخص نے "الشرق الاوسط” سے بتایا ہے کہ اس سفر میں 36 گھنٹے لگے ہیں۔ گزشتہ بدھ کی صبح ہم نے جمع ہونا شروع کر دیا تھا تاکہ ظہر کے بعد شامی لبنانی سرحد کی طرف فلیطہ کے علاقہ میں لبنانی سرخ صلیب کے ساتھ منتقل ہو سکیں اور شامی حکومت کی ایک چوکی پر ہمارے قافلہ کو کوروک دیا گیا تھا۔ اس شخص نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ حزب اللہ کے اہلکاروں نے کسی کے ساتھ کلامی جھڑپ سے بچنے کے لئے بسوں کی کھڑکیوں کو بند کر دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

ہفتہ – 13 ذی القعدة 1438 ہجری – 5 اگست 2017 ء  شمارہ نمبر: (14130)