لیبیا میں اقوام متحدہ کی تدریجا واپسی
قاہرہ: خالد محمود کل لیبیا کی طرف بھیجے گئے اقوام متحدہ کے وفد کے صدر غسان سلامہ نے تقرری کے بعد طرابلس کے اپنے پہلے دورہ میں پرزور اندا میں کہا ہے کہ لیبیا کی طرف اقوام متحدہ کی واپسی بتدریج ہوگی۔ سلامہ نے السراج کے ساتھ […]

قاہرہ: خالد محمود
کل لیبیا کی طرف بھیجے گئے اقوام متحدہ کے وفد کے صدر غسان سلامہ نے تقرری کے بعد طرابلس کے اپنے پہلے دورہ میں پرزور اندا میں کہا ہے کہ لیبیا کی طرف اقوام متحدہ کی واپسی بتدریج ہوگی۔
سلامہ نے السراج کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ انہوں نے وفاقی حکومت کے صدر تک اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کا پیغام تمام لیبیا کی عوام کے لئے پہنچا دیا ہے اور اس پیغام کا خلاصہ یہ ہے کہ وہ عنقریب لیبیا کو خود مختار، پر امن اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ اقوام متحدہ کا یہ وفد حکومتی اداروں کو فعال اور انہیں مستحکم بنانے کے لئے کام کر رہا ہے اور انہوں نے اس مناسبت سے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ لیبیا کے اندر نئے سرے سے کام کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے وفد کی بتدریج واپسی کے سلسلہ میں فیصلہ لیا جا چکا ہے۔
اتوار – 14 ذی القعدة 1438 ہجری – 6 اگست 2017 ء شمارہ نمبر: (14131)