راکٹ کے جواب میں اسرائیلی حملے اور غزہ میں دوبارہ کشیدگی

  غزہ: "الشرق الاوسط” کل غزہ سیکٹر پر اسرائیلی حملوں کے دوران القسام برگیڈ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے پر تحریک حماس میں "داعش” کی فکر سے متاثر عسکریت پسندوں کی طرف سے کاروائی میں شدت آ گئی ہے۔ جبکہ اسرائیل کا یہ حملہ عسقلان میں گرنے والے ایک راکٹ کے داغے پر جوابا [&he

راکٹ کے جواب میں اسرائیلی حملے اور غزہ میں دوبارہ کشیدگی

غزہ: "الشرق الاوسط”

کل غزہ سیکٹر پر اسرائیلی حملوں کے دوران القسام برگیڈ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے پر تحریک حماس میں "داعش” کی فکر سے متاثر عسکریت پسندوں کی طرف سے کاروائی میں شدت آ گئی ہے۔ جبکہ اسرائیل کا یہ حملہ عسقلان میں گرنے والے ایک راکٹ کے داغے پر جوابا کاروائی ہے، اور اس کا خیال ہے کہ اس حملے کے پیچھے "حماس” کے مخالف عسکریت پسندوں کا ہاتھ ہے۔

"القسام” برگیڈ میں زخمی ہونے کے بعد؛ جن میں سے ایک کی حالت خطرے میں ہے، غزہ کی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے بحری جہاز نما عمارت کے قریب "القسام” کے میدانی ایریا کو نشانہ بنایا اور پھر اس کے بعد غزہ کے شمال مغرب میں واقع بحری جہاز نما اس عمارت کو بھی نشانہ بنایا جس سے "القسام” برگیڈ کا ایک شخص کو سر پر شدید خطرناک زخم آئے۔ پھر اسرائیلی طیاروں نے غزہ سیکٹر کے شمالی گاؤں بیت لاہیا میں فلسطینی علاقے کو نشانہ بنایا۔

جمعرات – 18 ذو القعدة 1438 ہجری – 10 اگست 2017 ء  شمارہ: [14135]