شامی حکومت کا "جنوب میں جنگی بندی” پر انحصار اور اس میں اردن کی سرحد تک وسعت
جوبر اور شمالی حمص پر شدید بمباری بيروت: يوسف دياب شامی حکومت اور ان کے اتحادیوں نے اردن کی سرحد کے ساتھ واقع گورنریٹ سویدا کے قریب علاقے؛ جن میں درعا کے دیہات بھی شامل ہیں، ان پر کنٹرول سخت کر دیا ہے، اور اسے شام کے جنوب مغرب میں جنگ بندی سے تعبیر […]
جوبر اور شمالی حمص پر شدید بمباری

بيروت: يوسف دياب
شامی حکومت اور ان کے اتحادیوں نے اردن کی سرحد کے ساتھ واقع گورنریٹ سویدا کے قریب علاقے؛ جن میں درعا کے دیہات بھی شامل ہیں، ان پر کنٹرول سخت کر دیا ہے، اور اسے شام کے جنوب مغرب میں جنگ بندی سے تعبیر کیا گیا ہے، جس پر امریکہ – روس – اردن کی نگرانی میں دستخط کئے گئے تھے۔
جرمن نیوز ایجنسی نے سویدا کے دیہات میں میدانی ذرائع سے نقل کیا ہے کہ "شامی حکومت کے تابع بٹالین 15، ایرانی پاسداران انقلاب اور "حزب اللہ” لبنانی کے عناصر شامی اردنی سرحد پر پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے بئر صابونہ اور تلہ الاسدہ کے علاقوں پر کنٹرول کر لیا ہے۔