اسکندریہ ٹرین حادثہ کی تحقیقات میں فوج کی شرکت

قاہرہ: محمد عبدہ حسنین مصری فوج نے پرسوں اسکندریہ میں دو ٹرینوں کے درمیان ہونے والے اس حادثہ کی ذمہ داری کی تعیین کرنے کے لئے تحقیقات میں شرکت کی ہے جس میں بہت سے لوگ کام آئے ہیں۔ کل مصری اٹارنی جنرل مشیر کار نبیل احمد […]

اسکندریہ ٹرین حادثہ کی تحقیقات میں فوج کی شرکت

قاہرہ: محمد عبدہ حسنین

مصری فوج نے پرسوں اسکندریہ میں دو ٹرینوں کے درمیان ہونے والے اس حادثہ کی ذمہ داری کی تعیین کرنے کے لئے تحقیقات میں شرکت کی ہے جس میں بہت سے لوگ کام آئے ہیں۔

کل مصری اٹارنی جنرل مشیر کار نبیل احمد صادق نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں اس حادثہ کی تحقیقات کرنے کے لئے فوج اور انتظامی امور کے ماہرین شامل ہیں اور اس حادثہ میں مصری وزارت صحت کے مطابق 41 افراد شہید اور 132 افراد زخمی ہوئے ہیں اور اس حادثہ میں ریلوے کی حفاظتی امور کے وزیر اور مشیر کار مصطفی سید کا بھی انتقال ہو چکا ہے اور انتقال ہونے سے پہلے وہ شہیدوں اور زخمیوں کو دیکھنے کی وجہ سے کومہ میں چلے گئے تھے پھر اس کے بعد ان کا انتقال ہوا ہے۔

اتوار– 21 ذی القعدة 1438 ہجری – 13 اگست 2017 ء شمارہ نمبر: (14138)