عرب خطے میں عراق کے ساتھ مفاہمت اور قربت میں تیزی
مقتدی الصدر امارات میں – اور بحرینی وزیر خارجہ بغداد میں بغداد: "الشرق الاوسط” عرب خطے میں عراق کے ساتھ مفاہمت کو تیز کرنے کے تناظر میں بحرینی وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد آل خلیفہ کل بغداد پہنچے، جبکہ اسی اثناء میں الصدری تحریک کے رہنما مقتدی الصدر متحدہ عرب امارات کے [&helli
مقتدی الصدر امارات میں – اور بحرینی وزیر خارجہ بغداد میں

بغداد: "الشرق الاوسط”
عرب خطے میں عراق کے ساتھ مفاہمت کو تیز کرنے کے تناظر میں بحرینی وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد آل خلیفہ کل بغداد پہنچے، جبکہ اسی اثناء میں الصدری تحریک کے رہنما مقتدی الصدر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پہنچے۔ بحرینی وزیر خارجہ نے عراق کے صدر فؤاد معصوم، وزیر اعظم حیدر العبادی اور وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری سے ملاقات کیں۔ بحرینی وزیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے العبادی نے علاقائی انضمام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے "دہشت گردی کو امداد فراہم کرنے والی فرقہ وارانہ صف بندی کا مقابلہ کرنے کہ دعوت دی”۔