شامی حکومت عرسال معاہدے کے تحت "نصرت فرنٹ” کے 104 عناصر رہا کر رہی ہے
بيروت: نذير رضا شام میں "نصرت فرنٹ” اور "حزب اللہ” کے مابین عرسال معاہدے کے تیسرے مرحلے کی تنفیذ کے دوران آج "سرایا اہل الشام” کے عناصر شام کے سرحدی علاقے جرود عرسال سے رہا کیئے جائیں گے۔ "نصرت فرنٹ” کے ماتحت "اباء” نامی ایجنسی نے د

بيروت: نذير رضا
شام میں "نصرت فرنٹ” اور "حزب اللہ” کے مابین عرسال معاہدے کے تیسرے مرحلے کی تنفیذ کے دوران آج "سرایا اہل الشام” کے عناصر شام کے سرحدی علاقے جرود عرسال سے رہا کیئے جائیں گے۔ "نصرت فرنٹ” کے ماتحت "اباء” نامی ایجنسی نے دوسرے مرحلے میں ایک خفیہ شق کے بارے میں انکشاف کیا ہے جس پر کل شامی حکومت نے عمل درآمد کرتے ہوئے حمص، حماہ اور دمشق کی جیلوں سے 24 خواتین سمیت 104 قیدیوں کو رہا کیا ہے۔