شاہ سلمان کی قطری عوام کے ساتھ گہرے تعلقات کی یقین دہانی
شيخ عبد الله بن علی آل ثانی کا ان کے ملک کے حاجیوں کی مہمان نوازی پر خادم حرمين کا شکریہ دمام: ميرزا الخويلدی – طنجہ: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کل شام مراکش کے شہر طنجہ میں واقع اپنی رہائش گاہ میں شيخ عبد الله بن […]
شيخ عبد الله بن علی آل ثانی کا ان کے ملک کے حاجیوں کی مہمان نوازی پر خادم حرمين کا شکریہ

دمام: ميرزا الخويلدی – طنجہ: "الشرق الاوسط”
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کل شام مراکش کے شہر طنجہ میں واقع اپنی رہائش گاہ میں شيخ عبد الله بن علی بن عبد الله بن جاسم آل ثانی کا خیر مقدم کیا، جو کہ قطری حجاج کرام کو "حج و عمرہ کے لئے خادم حرمین شریفین کے مہمان” کے پروگرام کے تحت مہمان نوازی کرنے کے شاہی فرمان کے بعد ہے۔
سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے اپنے مہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ "سعودی عرب اور قطر کی عوام کے مابین تاریخی برادرانہ گہرے تعلقات قائم ہیں”۔ انہوں نے خیر مقدم کرتے ہوئے یقین دہانی کی کہ "مملکت سعودیہ کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ اللہ کے گھر کا حج کرنے والوں کے لئے تمام تر امکانات کو بروئے کار لاتے ہوئے انہیں مناسک کی ادائیگی میں آسانی، اطمینان اور سہولیات فراہم کرے۔