کروبی کی ہڑتال اور ایرانی حکومت ان کے مطالبات ماننے پر مجبور
لندن: عادل السالمی ایرانی اصلاح پسند حزب اختلاف کے رہنما مہدی کروبی نے ایرانی حکومت کو ان کا مطالبہ ماننے پر مجبور کرنے کے بعد بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔ انہوں نے ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ گذشتہ چھے سالوں سے جاری تہران میں واقع ان کے گھر کے […]

لندن: عادل السالمی
ایرانی اصلاح پسند حزب اختلاف کے رہنما مہدی کروبی نے ایرانی حکومت کو ان کا مطالبہ ماننے پر مجبور کرنے کے بعد بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔ انہوں نے ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ گذشتہ چھے سالوں سے جاری تہران میں واقع ان کے گھر کے محاصرے کو ختم کرتے ہوئے سیکورٹی فورس کو ہٹائے، جبکہ حکومت نے ان کا دوسرا مطالبہ پورا کرنے کا وعدہ کیا ہے کہ وہ ان کے مقدمے کی سماعت کا آغاز عوامی سطح پر کرے گی۔ کروبی نے یہ قدم بلڈ پریشر میں کمی کے باعث ہسپتال منتقلی کے چند گھنٹوں کے بعد اٹھایا۔
ان کے بیٹے محمد تقی کروبی نے "ٹویٹر” پر نشر کیا ہے کہ وزیر صحت حسن قاضی زادہ ہاشمی اور سلامتی کے نائب وزیر بور فلاح نے ان کے ہسپتال منتقل ہونے کے بعد ان سے مذاکرات کئے کہ وہ اپنی بھوک ہڑتال کو ختم کردیں۔