بین الاقوامی نمائندے

شامی مخالف جماعتوں کا مذاکرات کی خاطر "مخلتف نظریات کا حامل ایک وفد”

ڈی مستورا کا "جینوا مذاکرات” کو موسم خزاں تک مؤخر کرنے کا اعلان   بيروت: كارولين عاكوم شام کے لئے بین الاقوامی نمائندے سٹیفن ڈہ مستورا نے آئندہ ہفتے میں ہونے والے (شامی بحران کے حل کے لئے ) جینوا مذاکرات کو آئندہ موسم خزاں تک مؤخر کرنے کا کل اعلان کیا ہے۔ انہوں […]

شامی مخالف جماعتوں کا مذاکرات کی خاطر "مخلتف نظریات کا حامل ایک وفد”
ڈی مستورا کا "جینوا مذاکرات” کو موسم خزاں تک مؤخر کرنے کا اعلان

بيروت: كارولين عاكوم

شام کے لئے بین الاقوامی نمائندے سٹیفن ڈہ مستورا نے آئندہ ہفتے میں ہونے والے (شامی بحران کے حل کے لئے ) جینوا مذاکرات کو آئندہ موسم خزاں تک مؤخر کرنے کا کل اعلان کیا ہے۔ انہوں نے روس اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ شامی حکومت کو مجبور کریں کہ وہ ان مذاکرات میں شرکت کرے۔ علاوہ ازیں انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ مہینوں میں شام کے بحران میں نمایاں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

دریں اثناء شامی مخالف جماعتیں مذاکرات کے لئے "سپریم کمیٹی” اور ماسکو و قاہرہ کے پلیٹ فارم پر مشتمل مختلف نظریات کے حامل افراد کا ایک وفد تشکیل دے رہی ہے، جو کہ اکتوبر میں "ریاض کانفرنس 2” کی تمہید میں آئندہ اتوار کے روز ریاض میں اجلاس منعقد کرے گی۔

جمعہ – 26 ذی القعدہ 1438 ہجری – 18 اگست 2017ء  شمارہ نمبر : [14143]