بارسلونا کے سیاحتی مرکز دہشت گردی کا نشانہ
"داعش” کی طرف سے ذمہ داری قبول کئے گئے حملے میں دسیوں افراد متاثر – ہسپانوی اور مراکشی گرفتار بارشلونا – لندن: "الشرق الاوسط” کل ایک مرتبہ پھر دہشت گردانہ حملے نے یورپ کو نشانہ بنایا، اس بار ہدف سیاحتی شہر بارشلونہ کا مرکز تھا، جس میں کم از کم 13 افراد
"داعش” کی طرف سے ذمہ داری قبول کئے گئے حملے میں دسیوں افراد متاثر – ہسپانوی اور مراکشی گرفتار

بارشلونا – لندن: "الشرق الاوسط”
کل ایک مرتبہ پھر دہشت گردانہ حملے نے یورپ کو نشانہ بنایا، اس بار ہدف سیاحتی شہر بارشلونہ کا مرکز تھا، جس میں کم از کم 13 افراد موقع پر ہلاک اور دسیوں زخمی ہوئے۔ یہ حملہ ایک "وین” کے ذریعے "لا رامبلا” میں لوگوں کے جمع ہونے کی جگہ پر کیا گیا۔ دریں اثناء شہر میں واقع ایک ریستوران پر مسلح حملے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔
"تنظیم داعش” نے اس حملے کی ذمہ داری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ "حملہ آور ان ہی کی صفوں کے سپاہی ہیں”۔ جبکہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملہ کرنے والے کتنے لوگ تھے۔ لیکن ایک ہسپانوی سیکورٹی ذریعہ نے بتایا ہے کہ دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سے ایک مراکشی اور دوسرا ہسپانوی ہے جو کہ میلیلا کے مرکز سے ہے،جن میں سے ایک ڈرائیونگ نہیں جانتا۔ حملے کے بعد جب پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش ایک اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا تو دو افراد نے دھماکے سے اپنے آپ کو اڑا لیا، جن کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔