امارات کی طرف سے دوحہ کے دہشت گردی کا تعاون کرنے کے سلسلہ میں نئے دلائل

ابو ظبی: "الشرق الاوسط” کل اماراتی حکومت نے قطر کے دہشت گردی کاتعاون کرنے کے سلسلہ میں نئے دلائل پیش کردئے ہیں جن میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ مشتبہ تنظیمات کے ارکان کو مشق کرایا جاتا ہے اور ان کا براہ راست یا غیر براہ راست ان […]

امارات کی طرف سے دوحہ کے دہشت گردی کا تعاون کرنے کے سلسلہ میں نئے دلائل

ابو ظبی: "الشرق الاوسط”

کل اماراتی حکومت نے قطر کے دہشت گردی کاتعاون کرنے کے سلسلہ میں نئے دلائل پیش کردئے ہیں جن میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ مشتبہ تنظیمات کے ارکان کو مشق کرایا جاتا ہے اور ان کا براہ راست یا غیر براہ راست ان ممالک سے تعلقات ہیں جواپنے نوجوانوں کو ملک کے امن واستقرار کو ختم کرنے کے لئے مشق کراتے ہیں۔

"وام” نامی اماراتی نیوز ایجنسی کی طرف سے نشر کردہ دستاویز رپورٹ میں عیسی السویدی کے اعترافات شامل ہیں اور موصوف امارات کے اندر الاخوان المسلمون کے سابق رکن ہیں اور مشاورتی کمیٹی کے بھی رکن ہیں۔ السویدی نے کہا کہ امارات سے قطر کی طرف فرار ہونے والوں کا معاملہ غیر منظم نہیں تھا بلکہ ایمرجنسی کی صورت میں اسے منظم کیا گیا تھا۔ اسی بنیاد پر بعض لوگ قطر میں مقیم ہوئے اور بعض لوگوں نے پرامن انداز میں دوسرے ممالک کا سفر کیا اور قطری حکومت نے ان کا تعاون کیا جبکہ ان کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہو چکی تھی۔

ہفتہ – 27 ذی القعدہ 1438 ہجری – 19 اگست 2017ء  شمارہ نمبر : (14144)