ایرانی توسیع واشنگٹن میں اسرائیلی وفد کی گفتگو کا سبب

تل ابیب: نظیر مجلی وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کونسل کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی مناسبت سے موساد کے صدر کی رہنمائی میں اسرائیلی وفد صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو ایرانی فائل کے سلسلہ میں اپنی طرف متوجہ کرنے، عرب علاقہ میں تہران کی طرف سے بنائے گئے لائحۂ […]

ایرانی توسیع واشنگٹن میں اسرائیلی وفد کی گفتگو کا سبب

تل ابیب: نظیر مجلی

وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کونسل کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی مناسبت سے موساد کے صدر کی رہنمائی میں اسرائیلی وفد صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو ایرانی فائل کے سلسلہ میں اپنی طرف متوجہ کرنے، عرب علاقہ میں تہران کی طرف سے بنائے گئے لائحۂ عمل کا مطالعہ کرنے کے لئے وقت کا استعمال کرنے اور ان لائحۂ عمل کو نافذ نہ کئے جانے کے سلسلہ میں ضروری کاروائیاں کروانے کی کوشش کر رہا ہے۔

تل ابیب کے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ سارے دلائل اس بات کی طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ تہران عراق، شام، لبنان، غزہ پٹی اور یمن میں فرقہ وارانہ غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور مصر واردن کے خلاف ان کی سرگرمیاں بھی چل رہی ہیں۔

ہفتہ – 27 ذی القعدہ 1438 ہجری – 19 اگست 2017ء  شمارہ نمبر : (14144)