یمن کا مسئلہ حل کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی کوشش

نیویارک: جوردون دقامسہ یمن کی طرف بھیجے گئے اقوام متحدہ کے سفیر اسماعیل ولد الشیخ احمد نے اہل یمن کو نئی کوشش میں امن وسلامتی کی زبان کو غالب کرنے کی دعوت دی ہے اور اقوام متحدہ اس دعوت کے ذریعہ یمن کے مسئلہ کو حل کرنے کی دوبار کوشش کر […]

یمن کا مسئلہ حل کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی کوشش

نیویارک: جوردون دقامسہ

یمن کی طرف بھیجے گئے اقوام متحدہ کے سفیر اسماعیل ولد الشیخ احمد نے اہل یمن کو نئی کوشش میں امن وسلامتی کی زبان کو غالب کرنے کی دعوت دی ہے اور اقوام متحدہ اس دعوت کے ذریعہ یمن کے مسئلہ کو حل کرنے کی دوبار کوشش کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سفیر نے حوثیوں اور علی عبد اللہ صالح کی طرف سے پیغام ملنے کا انکشاف کیا ہے اور کہا ہے کہ کویت میں ہونے والے مشورے کے دوران جس بات کے سلسلہ میں گفت وشنید ہوئی ہے اسی پر بنیاد رکھی جائے گی۔ ولد الشیخ نے انقلابیوں کا جواب تین مطالبات کے ذریعہ دیا ہے اور ان مطالبات کا ذکر کل سلامتی کونسل میں اس وقت کیا جب نئ صورتحال پر روشنی ڈالی جا رہی تھی۔ پہلا مطالبہ یہ ہے کہ اجلاس کسی تیسرے ملک میں منعقد ہوگا۔ دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ ان کے ساتھ گفت وشنید کرنے کے دوران ایک ایسا معاہدہ کیا جائے گا جس کے ذریعہ مزید خون خرابہ نہیں ہوگا اور انسانی پریشانیوں کو کم کیا جائے گا اور تیسرا مطالبہ یہ ہے کہ کم سے کم وقت میں وہ ان تمام اجلاسات میں پابندی کے ساتھ حاضر ہوں گے۔

ہفتہ – 27 ذی القعدہ 1438 ہجری – 19 اگست 2017ء  شمارہ نمبر : (14144)