"فیلق الرحمن” جماعت الغوطہ کی جنگ بندی کے معاہدہ میں شامل
بیروت: "الشرق الاوسط” الغوطہ اور جوبر میں آزاد فوج کی سب سے بڑی "فیلق الرحمن” نامی جماعت نے روسی فریق کے ساتھ الغوطہ میں فائر بندی اور مشرقی الغوطہ کا گھیراؤ ختم کئے جانے کا معاہدہ کیا ہے اور اس کا آغاز کل شام نو بجے سے ہوگا۔ […]

بیروت: "الشرق الاوسط”
الغوطہ اور جوبر میں آزاد فوج کی سب سے بڑی "فیلق الرحمن” نامی جماعت نے روسی فریق کے ساتھ الغوطہ میں فائر بندی اور مشرقی الغوطہ کا گھیراؤ ختم کئے جانے کا معاہدہ کیا ہے اور اس کا آغاز کل شام نو بجے سے ہوگا۔
"فیلق الرحمن” نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی فریق کے ساتھ تین دن تک ہونے والے ہمارے مذاکرات میں فائر بندی کا معاہدہ ہوا ہے اور اس کا آغاز 18/8/2017 کے دن دمشق کے وقت کے مطابق نو بجے سے ہوگا۔
"فیلق الرحمن” کے بیان میں اس بات کی بھی تاکید کی گئی ہے کہ مشرقی الغوطہ سے گھیراؤ کو ختم کر دیا جائے گا اور سیاسی کاروائیوں کی چیزوں کی حفاظت کی جائے گی۔
ہفتہ – 27 ذی القعدہ 1438 ہجری – 19 اگست 2017ء شمارہ نمبر : (14144)