جرود میں داعش کے خلاف دو طرف سے جنگ کا آغاز

بیروت: بولا اسطیح کل لبنانی فوج کو سرحد پر واقع مشرقی جرود کے علاقہ کو آزاد کرانے کے لئے کی جانے والی جنگ کے شروع ہونے کے پہلے ہی دن کامیابی ملی ہے۔ یہ علاقے داعش کے قبضہ میں تھے اور یہ کاروائی تیس کیلو میٹر مربع زمین پر دوبارہ قبضہ […]

جرود میں داعش کے خلاف دو طرف سے جنگ کا آغاز

بیروت: بولا اسطیح

کل لبنانی فوج کو سرحد پر واقع مشرقی جرود کے علاقہ کو آزاد کرانے کے لئے کی جانے والی جنگ کے شروع ہونے کے پہلے ہی دن کامیابی ملی ہے۔ یہ علاقے داعش کے قبضہ میں تھے اور یہ کاروائی تیس کیلو میٹر مربع زمین پر دوبارہ قبضہ جمانے کے لئے کی گئی ہے اور یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے گیارہ سنٹر کو تباہ وبرباد کر دیا گیا ہے جن میں سرنگ، آنے جانے کے لئے خندقیں، قلعہ اور مختلف ہتھیار جمع کئے گئے تھے۔

فوج نے اشارہ کیا ہے کہ اس کے یونٹس توپ، میزائل اور جہازوں کے سایہ میں تیز رفتار پیش قدمی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے دہشت گردوں کو زبردست تباہ وبربادی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ان کی بہت بڑی تعداد فرار ہو گئی ہے۔

اتوار – 28 ذی القعدہ 1438 ہجری – 20 اگست 2017ء  شمارہ نمبر : (14145)