ایک فلسطینی ذمہ دار: امریکی نگرانی میں کوئی مذاکرہ نہیں

رام اللہ: کفاح زبون پی او او کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن واصل ابو یوسف نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ موجودہ امریکی نگرانی میں دوبارہ دو طرفہ مذاکرات کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے کیونکہ یہ انتظامیہ بڑے پیمانہ پر واضح انداز میں اسرائیلی ظلم واستبداد کی ہمنوا ہے […]

ایک فلسطینی ذمہ دار: امریکی نگرانی میں کوئی مذاکرہ نہیں

رام اللہ: کفاح زبون

پی او او کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن واصل ابو یوسف نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ موجودہ امریکی نگرانی میں دوبارہ دو طرفہ مذاکرات کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے کیونکہ یہ انتظامیہ بڑے پیمانہ پر واضح انداز میں اسرائیلی ظلم واستبداد کی ہمنوا ہے اور انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی حکومت دوسرا بدیل تلاش کرنے کے سلسلہ میں غور وفکر کر رہی ہے اور انہیں کوششوں میں بین الاقوامی تنظیم بنانا، قبضہ کو ختم کرنے کے سلسلہ میں اپنے فیصلوں کو منطبق کرنے کے لئے سلامتی کونسل کا دروازہ کھٹکھٹانا اور فلسطین کو اقوام متحدہ میں ایک رکن کی حیثیت دلانا ہے۔

ابو یوسف نے "الشرق الاوسط” سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ریاسہائے متحدہ امریکہ کی نگرانی میں مذاکرات کے26 سال گزر چکے ہیں اور میرا خیال ہے کہ یہ بہت ہی کافی مدت ہے اب دوسرا نیا طریقہ دیکھنا چاہئے۔

اتوار – 28 ذی القعدہ 1438 ہجری – 20 اگست 2017ء  شمارہ نمبر : (14145)