امریکہ کا حزب اللہ کی کاروائیوں پر اقوام متحدہ کی بے بسی پر تنقید

نیو یارک – بیروت: "الشرق الاوسط” اقوام متحدہ میں امریکی خاتون سفیر نے کہا کہ لبنان میں بین الاقوامی فورسز حزب اللہ کے خلاف سرگرم خدمت انجام نہیں دے پا رہی ہے اور انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ لبنان میں بین الاقوامی فورسز کے رہنماء حزب اللہ کی […]

امریکہ کا حزب اللہ کی کاروائیوں پر اقوام متحدہ کی بے بسی پر تنقید

نیو یارک – بیروت: "الشرق الاوسط”

اقوام متحدہ میں امریکی خاتون سفیر نے کہا کہ لبنان میں بین الاقوامی فورسز حزب اللہ کے خلاف سرگرم خدمت انجام نہیں دے پا رہی ہے اور انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ لبنان میں بین الاقوامی فورسز کے رہنماء حزب اللہ کی کاروائیوں کے سلسلہ سمجھ سے باہر عاجزی وبے بسی کا اظہار کر رہے ہیں۔

عرب خلیجی امور کے سعودی وزیر ثامر السبہان نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی فوج کی کوششیں اور ان کا اپنے ملک کے امن واستقرار کی حفاظت کرنا یہ سب ثابت کر رہے ہیں کہ وہ ملک کی حمایت نہیں کر رہے ہیں بلکہ صرف ملک کے قانونی اور قومی اداروں کی حفاظت کر رہے ہیں۔ انہوں نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ یہ فرقہ واریت نہیں ہے بلکہ یہی ملکوں کو بناتی ہے۔ وزیر السبہان نے اپنے ٹویٹر پر بیروت کے دورہ کے بعد لکھا تھا جس میں انہوں نے گزشتہ بدھ کو لبنان کے صدر سعد الحریری، کتائب نامی پارٹی کے صدر سامی الجمیل اور لبنانی افواج پارٹی کے صدر سمیر جعجع سے ملاقات کی تھی۔

ہفتہ – 4 ذی الحجة 1438 ہجری – 26 اگست 2017ء  شمارہ نمبر: (14151)