ہم قطر کے بحران میں کویت کی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں: گوتریچ
کویت: ميرزا الخويلدی – منامہ: عبيد السہیمی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریچ نے کل یقین دہانی کی ہے کہ بین الاقوامی تنظیم قطر کے بحران کو حل کرنے کے لئے کویت کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔ اقوام متحدہ کی ویب سائیٹ نے گوتریچ کی کویت کے امیر […]

کویت: ميرزا الخويلدی – منامہ: عبيد السہیمی
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریچ نے کل یقین دہانی کی ہے کہ بین الاقوامی تنظیم قطر کے بحران کو حل کرنے کے لئے کویت کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔
اقوام متحدہ کی ویب سائیٹ نے گوتریچ کی کویت کے امیر شیخ صباح احمد الصباح سے ملاقات کے بارے میں ان کے بیان کو نقل کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا: "خلیج کے موجودہ بحران کے بارے میں اقوام متحدہ کا موقف بہت آسان ہے، ہم کویت کی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ موقع میری گہری ستائش، اور کویت اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون اور مذاکرات کو مضبوط بنانے کی ہماری خواہش کو ظاہر کرتا ہے، کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ دنیا بھر میں امن اور سلامتی کے لئے ہمارے مشترکہ عزم میں کویت ایک قابل اعتماد پارٹنر ہے”۔