شاہ سلمان: دہشت گردی کی طرف سے مقدس مقامات کی پامالی اور اس کی زبردست کامیابی
منی: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے کہا کہ ان کا ملک عالم اسلامی کا دل ہے اور وہ ہر جگہ مسلمانوں کے حالات اور ان کی تکلیفوں کا احساس کر رہا ہے اور عالم اسلام کے اندر مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد، باہمی تعاون قائم […]

منی: "الشرق الاوسط”
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے کہا کہ ان کا ملک عالم اسلامی کا دل ہے اور وہ ہر جگہ مسلمانوں کے حالات اور ان کی تکلیفوں کا احساس کر رہا ہے اور عالم اسلام کے اندر مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد، باہمی تعاون قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اسی طرح پوری دنیا کے اندر امن وسلامتی قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
کل شاہ سلمان نے حکومتوں، ملکوں کے رہنماؤں اور بڑی شخصیات کی طرف سے حاجیوں کے لئے منعقدہ سالانہ اجلاس میں اپنی گفتگو میں پر زور انداز میں کہا کہ سعودی عرب نے دہشت گردی کو جڑ سے مٹانے اور اس کے سارے سرچشموں کو بند کر دینے کے سلسلہ میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے۔ دہشت گردی نے تو مقدس مقامات کو پامال کرنے کی کوشش بھی کی تھی لیکن سعودی عرب نے اللہ رب العزت کے فضل وکرم اور اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے سرچشموں کو بند کر دینے کے سلسلہ میں زبردست کامیابی حاصل کیا ہے۔
اتوار 12 ذی الحجہ 1438ہجری مطابق 3 ستمبر 2017ء شمارہ نمبر: (14159)