سعودی عرب کا کامیاب حج کے انعقاد کا اعلان

مقدس مقامات عبادت کے لئے ہیں سیاحت کے لئے نہیں : خالد الفیصل   مکہ مکرمہ: "الشرق الاوسط” کل سعودی عرب نے اس سال حج کے کامیاب انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ کل حج کے اختتام پر اجلاس کے دوران خادم حرمین شریفین کے مشیر، مکہ مکرمہ کے امیر و حج کی مرکزی کمیٹی […]

سعودی عرب کا کامیاب حج کے انعقاد کا اعلان

مقدس مقامات عبادت کے لئے ہیں سیاحت کے لئے نہیں : خالد الفیصل

مکہ مکرمہ: "الشرق الاوسط”

کل سعودی عرب نے اس سال حج کے کامیاب انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ کل حج کے اختتام پر اجلاس کے دوران خادم حرمین شریفین کے مشیر، مکہ مکرمہ کے امیر و حج کی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین پرنس خالد الفیصل نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ذاتی طور پر حج کے دوران نگرانی کی جو ہر سطح پر غیر معمولی امر تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 20 لاکھ سے زائد حجاج کرام نے مکہ مکرمہ سے پوری دنیا کے لئے امن و بھائی چارے کا ہاتھ بڑھایا ہے اور اشارہ دیا ہے کہ حرمین شریفین کا ملک تمام مسلمانوں کے لئے کھلا ہے اور تمام حجاج کرام کو بلا کسی تفریق کے اپنی خدمات فراہم کرتا ہے۔

پیر – 13 ذی الحجة 1438 ہجری – 04 ستمبر 2017ء  شمارہ: [14160]