پیانگ یانگ

"ہائیڈروجنی زلزلہ” ایٹمی جنگ کے خدشات میں اضافہ کر رہا ہے

پیانگ یانگ کی دھمکیوں پر امریکہ کا فوجی ردعمل سے انتباہ سيول ـ واشنگٹن: "الشرق الاوسط” کل شمالی کوریا کے چھٹے جوہری تجربہ کے باعث جنوبی کوریا اور چین کے رہائشی افراد نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جس سے جوہری جنگ کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پیانگ یانگ نے امریکی […]

"ہائیڈروجنی زلزلہ” ایٹمی جنگ کے خدشات میں اضافہ کر رہا ہے
پیانگ یانگ کی دھمکیوں پر امریکہ کا فوجی ردعمل سے انتباہ

سيول ـ واشنگٹن: "الشرق الاوسط”

کل شمالی کوریا کے چھٹے جوہری تجربہ کے باعث جنوبی کوریا اور چین کے رہائشی افراد نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جس سے جوہری جنگ کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

پیانگ یانگ نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور بین الاقوامی برادری کو ایک نئی دھمکی دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ اس نے ہائیڈروجن بم کا "کامیاب ترین” تجربہ کیا ہے، جسے طویل المسافت میزائل پر لے جایا جا سکتا ہے۔ جبکہ زلزلے کی نگرانی کرنے والے غیر ملکی ذرائع کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے تجربہ کئے گئے مقام کے قریب زلزلے کی شدت 6٫3 رہی ہے۔ جنوبی کوریا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کل شمالی کوریا میں اس بار آنے والے "مصنوعی زلزلہ” پانچویں جوہری تجربہ کی بہ نسبت پانچ سے چھے گنا زیادہ طاقتور تھا، اس وقت پیانگ یانگ نے 10کیلوٹن وزنی بم کا دھماکہ کیا تھا۔

پیر – 13 ذی الحجة 1438 ہجری – 04 ستمبر 2017ء  شمارہ: [14160]