ایران کے کیمیاوی فیکٹری پر اسرائیلی حملہ

رام اللہ: کفاح زبون کل اسرائیلی فوج کے وزیر افیگدور لیبرمان نے اشارہ کیا ہے کہ شام کے مرکزی علاقہ حماۃ کے فوجی اڈہ کو نشانہ بنانے کے سلسلہ میں اسرائیل ذمہ دار ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل دشمنوں کو ریڈ لائن کروس کرنے سے روکنے کے لئے […]

ایران کے کیمیاوی فیکٹری پر اسرائیلی حملہ

رام اللہ: کفاح زبون

کل اسرائیلی فوج کے وزیر افیگدور لیبرمان نے اشارہ کیا ہے کہ شام کے مرکزی علاقہ حماۃ کے فوجی اڈہ کو نشانہ بنانے کے سلسلہ میں اسرائیل ذمہ دار ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل دشمنوں کو ریڈ لائن کروس کرنے سے روکنے کے لئے پرعزم ہے جبکہ یہ سوال کئے جا رہے ہیں کہ اس سلسلہ میں ماسکو کا کیا موقف ہے اور اس کے پاس اسی کیلو میٹر دور تک حملہ کرنے والا "اس400 ” میزائل بھی موجود ہے.

ذرائع نے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ اس حملہ میں مصیاف کے قریب کیمیاوی ہتھیار تیار کرنے والے فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ اس میں چند سکھانے والے ایرانی بھی ہوں۔ یہ علاقہ حمیمیم کے روسی فوجی اڈہ سے اسی کیلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ اسرائیل نے سرکاری طور پر اس حملہ کے سلسلہ میں کچھ نہیں کہا ہے جبکہ شامی حکومت کی فوج نے اس حملہ اور اس میں اپنے اہلکار کے ہلاک ہونے کا اقرار کیا ہے۔

جمعہ – 17 ذی الحجہ 1438 ہجری مطابق 08 ستمبر 2017 ء شمارہ نمبر: ( (14164