روہنگا مسلمانوں کی چوتھائی آبادی دردناک حقیقت کے ساتھ فرار

رنگون – لندن: "الشرق الاوسط” کل اقوام متحدہ نے تعداد کے سلسلہ میں کہا ہے کہ میانمار میں قتل وغارت گری سے بنگلہ دیش کی طرف بھاگنے والے روہنگا مسلمانوں کی تعداد 250 ہزار تک پہنچ چکی ہے اور یہ تعداد میانمار میں ان کی تعداد کا چوتھائی حصہ ہے۔ نیوز […]

روہنگا مسلمانوں کی چوتھائی آبادی دردناک حقیقت کے ساتھ فرار

رنگون – لندن: "الشرق الاوسط”

کل اقوام متحدہ نے تعداد کے سلسلہ میں کہا ہے کہ میانمار میں قتل وغارت گری سے بنگلہ دیش کی طرف بھاگنے والے روہنگا مسلمانوں کی تعداد 250 ہزار تک پہنچ چکی ہے اور یہ تعداد میانمار میں ان کی تعداد کا چوتھائی حصہ ہے۔ نیوز ایجنسیوں نے میانمار اور بنگلہ دیش کے درمیان ندی کے ذریعہ فرار ہونے والے پناہگزینوں کی زبانی قتل وغارت گری، لوٹ کھسوٹ، عصمت دری اور آتش زنی کے دل دہلانے والے واقعات نقل کئے ہیں۔

کل مزید ان چند لوگوں کی لاشیں ملی ہیں جو راخین صوبہ سے نہر کے ذریعہ کشتی پر سوار ہو کر بھاک رہے تھے اور ان کی کشتی راستہ میں ڈوب گئی تھی جبکہ دوسرے افراد نے اپنی آنکھوں دیکھی کہانی بیان کی ہے کہ گزشتہ ماہ 25 اگست سے میں نے دیکھا ہے کہ گاؤں کے گاؤں جلا کر زمین بوس کر دئے گئے ہیں۔

جمعہ – 17 ذی الحجہ 1438 ہجری مطابق 08 ستمبر 2017 ء شمارہ نمبر: ( (14164