قطر کی حیرانی کی وجہ سے گفتگو کا مرحلہ ناکام
جدہ: "الشرق الاوسط” کل سعودی عرب نے ایک بیان صادر کیا ہے جس میں اس بات کا ذکر ہے کہ ولی عہد نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد ابن سلمان ابن عبد العزیز کی قطر کے امیر الشیخ تمیم ابن حمد آل ثانی سے ٹیلی فون کے ذریعہ گفتگو […]

جدہ: "الشرق الاوسط”
کل سعودی عرب نے ایک بیان صادر کیا ہے جس میں اس بات کا ذکر ہے کہ ولی عہد نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد ابن سلمان ابن عبد العزیز کی قطر کے امیر الشیخ تمیم ابن حمد آل ثانی سے ٹیلی فون کے ذریعہ گفتگو ہوئی ہے اور اس گفتگو میں الشیخ تمیم نے کہا ہے کہ وہ گفت وشنید کے لئے تیار ہیں اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والے چاروں ممالک کے مطالبوں پر غور وفکر کرنے کے لئے بھی تیار ہیں کیونکہ اس میں سب کے فوائد مضمر ہیں۔ وزارت خارجہ کے ایک سعودی ذمہ دار نے اعلان کیا ہے کہ ریاض کوئی گفتگو نہیں کرنا چاہتا ہے اور قطر کی حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ بھی نہیں کرنا چاہتا ہے کیونکہ قطر کی نیوز ایجنسی نے قطر کے امیر اور سعودی ولی عہد کے درمیان ہونے والی گفتگو کے مضمون ہی کو بدل دیا ہے۔
ہفتہ – 18 ذی الحجہ 1438 ہجری مطابق 09 ستمبر 2017 ء شمارہ نمبر: (14165)