میرکل کی طرف سے ترکی کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کی تجویز

انقرہ: سعید عبد الرازق کل جرمنی مشیر کار انجیلا میرکل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ترکی کے یورپ یونین میں داخل ہونے کے سلسلہ میں اس کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو ختم کرنے اور اس کے خلاف ایک مشترکہ موقف اختیار کرنے کے سلسلہ میں یورپی رہنماؤں کے ساتھ […]

میرکل کی طرف سے ترکی کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کی تجویز

انقرہ: سعید عبد الرازق

کل جرمنی مشیر کار انجیلا میرکل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ترکی کے یورپ یونین میں داخل ہونے کے سلسلہ میں اس کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو ختم کرنے اور اس کے خلاف ایک مشترکہ موقف اختیار کرنے کے سلسلہ میں یورپی رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کریں گی۔

میرکل نے یونین کے پارلیمنٹ کے سامنے کہا کہ ترکی قانون کی بنیادوں سے دور ہے، اسی وجہ سے وہ اکتوبر میں منعقد ہونے والے یورپی کمیٹی کے اجلاس کے دوران یہ تجویز پیش کریں گی کہ ترکی کے یورپ یونین میں شامل ہونے کے مذاکرات کو ختم کر دیا جائے یا اسے منجمد کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکوت نے براہ راست پہلا قدم اٹھایا ہے کیونکہ انہوں نے یوروپ یونین کے اجلاس میں صدارت کی انجام دینے والی اسٹونیا سے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک موجودہ صورتحال ہے وہ آئندہ مہینوں کے دوران ہونے والے پروگراموں کی فہرست میں ترکی کے ساتھ ہونے والے کسٹم معاہدہ کو تجدید کرنے کے مسئلہ کو شامل نہ کریں۔

ہفتہ – 18 ذی الحجہ 1438 ہجری مطابق 09 ستمبر 2017 ء شمارہ نمبر: (14165)