لبنان کی طرف سے مشرقی سرحدوں پر فوج کی تعیناتی
بیروت: بولا اسطیح کل لبنان نے سرکاری اور عوامی دونوں اعتبار سے اپنے دس فوجیوں کو سپرد خاک کیا ہے۔ ان فوجیوں کو داعش نے دو سال قبل سنہ 2014ء میں مشرقی سرحد پر واقع عرسال کے علاقہ سے غائب کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا اور وزارت دفاع میں تینوں […]

بیروت: بولا اسطیح
کل لبنان نے سرکاری اور عوامی دونوں اعتبار سے اپنے دس فوجیوں کو سپرد خاک کیا ہے۔ ان فوجیوں کو داعش نے دو سال قبل سنہ 2014ء میں مشرقی سرحد پر واقع عرسال کے علاقہ سے غائب کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا اور وزارت دفاع میں تینوں رہنماؤں کی حاضری میں سرکاری طور پر جنازہ لےجانے کے رسوم ادا کئے گئے ہیں جبکہ اسی وقت وزارت دفاع کی اعلی کمیٹی نے مشرقی سرحد کے پاس زمینی سرحد کی فوج کو منتشر ہونے کے لئے ضروری کاوائی اختیار کرنے کا فوج کے رہنماؤں کو حکم دیا ہے اور اسی طرح اس نے جتنی جلدی ہو سکے فوجی اور لوجسٹک سامانوں کی حفاظت کے لئے تجویزات نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔
ہفتہ – 18 ذی الحجہ 1438 ہجری مطابق 09 ستمبر 2017 ء شمارہ نمبر: (14165)