یورپ میں ترقی کی امید ۔۔۔۔ برطانیہ نادم
اسٹراس برگ: "الشرق الاوسط” کل یورپی کمیشن کے صدر جان کلوڈ یونکر نے برطانیہ کے نکل جانے کے بعد یورپ یونین کے مستقبل کے سلسلہ میں نیک شگونی پر مبنی ایک تجویز پیش کی ہے اور یہ امید بھی کی ہے کہ برطانیہ اپنے فیصلہ پر شرمندہ ہوگا۔ […]

اسٹراس برگ: "الشرق الاوسط”
کل یورپی کمیشن کے صدر جان کلوڈ یونکر نے برطانیہ کے نکل جانے کے بعد یورپ یونین کے مستقبل کے سلسلہ میں نیک شگونی پر مبنی ایک تجویز پیش کی ہے اور یہ امید بھی کی ہے کہ برطانیہ اپنے فیصلہ پر شرمندہ ہوگا۔
فرانس کی اسٹراس برگ میں یونکر نے یورپی پارلیمنٹ کے سامنے یونین کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں بہتر معیشت اور رہنماؤں کے درمیان اچھے افہام وتفہیم کی وجہ سے نئی جان آچکی ہے۔ انہوں نے یونین سے برطانیہ کے نکل جانے کے سلسلہ میں اہل برطانیہ کو مخاطب کرکے کہا کہ برطانیہ کے نکل کی وجہ سے ہم حزین ہیں اور یہ ہمارے لئے ایک ٹریجڈی کے مانند ہے لیکن ایسا ہی آپ لوگوں کے لئے بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ اپنے فیصلے پر نادم ہوگا۔
جمعرات – 23 ذی الحجة 1438 ہجری – 14 ستمبر 2017ء شمارہ نمبر: (14169)