روہنگیا مسلمانوں کا داعش اور القاعدہ کی مداخلت سے انکار

رنگون – لندن: "الشرق الاوسط” کل میانمار میں نسل کشی کی جنگ سے دوچار روہنگیا مسلمانوں کے نمائندوں نے اپنے مسئلہ میں داعش اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کی مداخلت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اراکان روہنگیا کو بچانے والی فوج نے اپنی ٹویٹر پر […]

روہنگیا مسلمانوں کا داعش اور القاعدہ کی مداخلت سے انکار

رنگون – لندن: "الشرق الاوسط”

کل میانمار میں نسل کشی کی جنگ سے دوچار روہنگیا مسلمانوں کے نمائندوں نے اپنے مسئلہ میں داعش اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کی مداخلت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اراکان روہنگیا کو بچانے والی فوج نے اپنی ٹویٹر پر لکھا ہے کہ داعش، القاعدہ اور کسی بھی بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم سے ہمارا کوئی بھی تعلق نہیں ہے اور ہم یہ بھی نہیں چاہتے ہیں کہ وہ میانمار کے راخین میں ہونے والے تنازعہ میں مداخلت کریں۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ ہم پڑوس کے ملکوں کو راخین صوبہ میں دہشت گردوں کو داخل ہونے سے منع کرنے کی دعوت دیتے ہیں اور انہوں نے یہ بھی اشارہ کیا کہ اگر یہ لوگ مداخکت کریں گے تو معاملہ مزید سنگین ہو جائے گا۔

جمعہ – 24 ذی الحجة 1438 ہجری – 15 ستمبر 2017ء  شمارہ نمبر: (14170(