ماکماسٹر: ایران مشرق وسطی میں دہشت گردوں کا ذمہ دار

واشنگٹن: ڈافنی باراک امریکی قومی سلامتی کے مشیر کار ہیبرٹ آر ماکماسٹر نے مشرق وسطی میں دہشت گردوں کو فروغ دینے اور جوہری معاہدہ کو پامال کرنے کا الزام ایران پر عائد کیا ہے اور انہوں نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدہ ہر زمانہ میں […]

ماکماسٹر: ایران مشرق وسطی میں دہشت گردوں کا ذمہ دار

واشنگٹن: ڈافنی باراک

امریکی قومی سلامتی کے مشیر کار ہیبرٹ آر ماکماسٹر نے مشرق وسطی میں دہشت گردوں کو فروغ دینے اور جوہری معاہدہ کو پامال کرنے کا الزام ایران پر عائد کیا ہے اور انہوں نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدہ ہر زمانہ میں سب سے بری چیز رہی ہے کیونکہ اس سے وقتی فائدے تو نظر آرہے ہیں لیکن یہی فائدے بعد میں اس کے لئے خطرناک ثابت ہوں گے۔

ماکماسٹر نے کہا کہ ایران نے مشرق وسطی کے مختلف علاقوں میں تشدد پھیلانے اور وہاں کی معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے لئے دہشت گرد نیٹورکوں اور ایجنٹوں کے استعمال کرنے کا سیارہ لیا ہے اور ایرانی انتظامیہ ان نیٹورکوں کو خطرناک اسلحے فراہم کر کے فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے اور اسی طرح وہ ایران کو لبنان اور شام کے ساتھ جوڑنے کے لئے پل بنانے کی بھی کوشش کر رہی ہے۔

ہفتہ – 25 ذی الحجة 1438 ہجری – 16 ستمبر 2017ء  شمارہ نمبر: (14171(