ادلب میں شامی انتظامیہ اور مخالف جماعتوں کے درمیان تیسرا اجلاس

ماسکو: طہ عبد الواجد کل روس، ایران اور ترکی نے مغربی شام کے شمال میں واقع ادلب میں ایک ایسے علاقہ کے قائم کرنے کے سلسلہ میں معاہدہ کیا ہے جہاں امن وسکون کی فضاء قائم کی جائے گی اور اس سلسلہ میں اس علاقہ کی سرحدوں پر 1500 افراد امن […]

ادلب میں شامی انتظامیہ اور مخالف جماعتوں کے درمیان تیسرا اجلاس

ماسکو: طہ عبد الواجد

کل روس، ایران اور ترکی نے مغربی شام کے شمال میں واقع ادلب میں ایک ایسے علاقہ کے قائم کرنے کے سلسلہ میں معاہدہ کیا ہے جہاں امن وسکون کی فضاء قائم کی جائے گی اور اس سلسلہ میں اس علاقہ کی سرحدوں پر 1500 افراد امن وسلامتی قائم کرنے اور شامی فورسز اور مخالف جماعتوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کو بند کرنے کے لئے منتشر کئے جائیں گے۔

آستانہ میں ہونے والے مذاکرات کے دو دن کے بعد مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ تینوں ملکوں نے اس بات پر معاہدہ کیا ہے کہ فتح شام جیسی جماعتوں پر مشتمل تحریر شام کمیٹی کے ماتحت ادلب کے پر سکون علاقہ کی نگرانی کرنے کے لئے فورسز تعیینات کئے جائیں گے تاکہ شامی فورسز اور مخالف جماعتوں کے درمیان لڑائی وغیرہ نہ ہو سکے۔

ہفتہ – 25 ذی الحجة 1438 ہجری – 16 ستمبر 2017ء  شمارہ نمبر: (14171(