مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ولد الشیخ کے نائب کا عنقریب صنعاء کا دورہ
لندن: بدر القحطانی ڈپلومیٹک ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو اطلاع دی ہے کہ یمن میں اقوام متحدہ کے سفیر احمد ولد الشیخ کے نئے نائب معین شریم عنقریب مسئلہ کو حل کرنے کے لئے صنعاء جانے کو تیار ہیں جبکہ سفیر کے دفتر سے دیگر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ […]

لندن: بدر القحطانی
ڈپلومیٹک ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو اطلاع دی ہے کہ یمن میں اقوام متحدہ کے سفیر احمد ولد الشیخ کے نئے نائب معین شریم عنقریب مسئلہ کو حل کرنے کے لئے صنعاء جانے کو تیار ہیں جبکہ سفیر کے دفتر سے دیگر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ماہروں کی ایک ٹیم صنعاء جائے گی۔
دو ہفتہ قبل منتخب کردہ ولد الشیخ کے نائب شریم نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ سفیر کا دفتر یمن کی دار الحکومت عدن میں ایک وقتی دفتر کھولنے والا ہے تاکہ امن وسلامتی قائم کرنے کے سلسلہ میں سفیر کے ٹیم ورک میں آسانی پیدا ہو اور اس نائب کا پہلا دورہ یمن کی طرف بھیجے گئے اقوام متحدہ کے وفد میں ایک بڑے ذمہ دار کی حیثیت سے ہوگا کیونکہ اس سلسلہ میں آخری دورہ چار ماہ قبل ولد الشیخ کی رہنمائی میں ہوا تھا۔
اتوار – 25 ذی الحجہ 1438 ہجری – 17 ستمبر 2017ء شمارہ نمبر: (14172(