میانمار کی خاتون صدر اپنی ذمہ داریوں سے غافل
ریاض – واشنگٹن: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے 15 ملین امریکی ڈالر ان روہنگیا مسلمان کی امداد کے لئے دینے کا فیصلہ کیا ہے جو میانمار میں نسل کشی اور قتل وغارت گری کی وجہ سے فرار ہوئے ہیں۔ رائل کورٹ کے […]

ریاض – واشنگٹن: "الشرق الاوسط”
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے 15 ملین امریکی ڈالر ان روہنگیا مسلمان کی امداد کے لئے دینے کا فیصلہ کیا ہے جو میانمار میں نسل کشی اور قتل وغارت گری کی وجہ سے فرار ہوئے ہیں۔
رائل کورٹ کے مشیر اور "شاہ سلمان ریلیف سنٹر” کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبد اللہ ابن عبد العزیز الربیعہ نے واشنگٹن کے اندر سعودی نیوز ایجنسی کو دئے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سنٹر کی طرف سے ایک مخصوص ٹیم بنگلہ دیش روانہ ہونے والی ہے اور اس ٹیم کا مقصد وہاں کے پناہگزینوں کا جائزہ لے کر ان تک انسانی امداد پہنچانا اور ایمرجنسی پناہ گاہ فراہم کرناہے۔
بدھ – 29 ذی الحجہ 1438 ہجری – 20 ستمبر 2017ء شمارہ نمبر: (14176)