ٹرمپ نے دی ایران اور شمالی کوریا کو دھمکی
نیو یارک: ہبہ القدسی اقوام متحدہ کے اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کی مذمت کی ہے اور انہوں نے اپنے پہلے ہی خطاب میں شمالی کوریا کو مکمل طور پر صفحۂ ہستی سے مٹا دینے کی دھمکی بھی دے ڈالی ہے اور ٹرمپ نے […]

نیو یارک: ہبہ القدسی
اقوام متحدہ کے اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کی مذمت کی ہے اور انہوں نے اپنے پہلے ہی خطاب میں شمالی کوریا کو مکمل طور پر صفحۂ ہستی سے مٹا دینے کی دھمکی بھی دے ڈالی ہے اور ٹرمپ نے شمالی کوریا کے ایٹمی نظام کو انتہائی برا اور خود کش وجان لیوا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ اور اس کے حلیف ممالک کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
ٹرمپ نے اجلاس میں شریک 130 ملکوں کے رؤساء اور وزرائے اعظم کی موجودگی میں 41 منٹ کے اپنے اس خطاب میں ایران کو مطلق العنانیت ملک سے تعبیر کیا ہے اور پرزور انداز میں کہا ہے کہ امریکہ کی تاریخ میں تہران کے ساتھ ہونے والا جوہری معاہدہ سب سے برا معاہدہ تھا کیونکہ اس کی وجہ سے امریکہ کو پریشانی لاحق ہے۔ اسی طرح ٹرمپ نے اپنے خطاب میں ایرانی نظام اور پورے خطے کے استحکام کو کمزور کرنے والی اس کی سرگرمیوں پر حملہ کیا ہے .
بدھ – 29 ذی الحجہ 1438 ہجری – 20 ستمبر 2017ء شمارہ نمبر: (14176)