ٹرمپ کی اقوام متحدہ کی "بیوروکریسی” پر تنقید
نیویارک: ہبہ القدسی – جوردن دقامسہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل نیویارک میں اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر اپنی پہلی شرکت کے دوران "بیوروکریسی” کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی ادارے کی اعلی سطحح کی ذمہ داریوں کے باعث اصلاحی کوششوں میں بین الاقوامی معاونت کا مطالبہ کیا۔ ٹرمپ نے 10

نیویارک: ہبہ القدسی – جوردن دقامسہ
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل نیویارک میں اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر اپنی پہلی شرکت کے دوران "بیوروکریسی” کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی ادارے کی اعلی سطحح کی ذمہ داریوں کے باعث اصلاحی کوششوں میں بین الاقوامی معاونت کا مطالبہ کیا۔
ٹرمپ نے 10 نقاط پر مشتمل پروگرام پیش کیا، جس میں تنظیم کی خود اصلاحی کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا: "گذشتہ سالوں کے دوران اقوام متحدہ بیوروکریسی اور بد انتظامی کی وجہ سے اپنی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار نہیں لا سکی ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اقوام متحدہ کو عوام پر زیادہ توجہ دینا چاہئے، اور بیوروکسیسی پر کم”۔